اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں سوشل میڈیا کو چند گھنٹوں کے لیے بند کر دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آج چند گھنٹوں کے لیے ٹوئٹر، فیس بک، یو ٹیوب اور واٹس ایپ چند گھنٹوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر پابندی شام 4 بجے تک ہوگی۔ پاکستان میں چند گھنٹوں کے لیے ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب، واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ انسٹا گرام، ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام بھی چند گھنٹوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔