ہم سٹیٹ آف دی آرٹ چلڈرن یونیورسٹی بنارہے ہیں:کانفرنس سے خطاب لاہور: صوبائی وزیرصحت پروفیسریاسمین راشدکی چلڈرن ہسپتال میں پانچویں بین الاقوامی پیڈیٹرک ہیماٹولوجی اونکولوجی کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت۔ صوبائی وزیرصحت پروفیسریاسمین راشدنے کانفرنس کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم موضوع پرکانفرنس کے انعقادپرمنتظمین کومبارکباددیتی ہوں۔ پاکستان میں ہرسال آٹھ ہزاربچے کینسرکے مرض کاشکارہوتے ہیں۔ہم سٹیٹ آف دی آرٹ چلڈرن یونیورسٹی بنارہے ہیں۔ بچوں کوموذی بیماریوں سے بچانے کیلئے ریسرچ اورآگاہی کاہونابہت ضروری ہے ۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے پربہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ یہاں بیٹھے نوجوان ڈاکٹرزکوپوری محنت سے مریضوں کوریلیف دینے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ڈاکٹرزکے مثبت رویے سے مریض کی آدھی بیماری دورہوجاتی ہے ۔ پوری دنیامیں علاج معالجہ سے پہلے ڈاکٹرزکے رویے کوڈسکس کیا جاتاہے ۔ ڈاکٹری ایک پیغمبرانہ پیشہ ہے ۔ ہمیں بطور ڈاکٹرزمریضوں کیلئے بے پناہ آسانیاں پیداکرنی چاہئیں۔ ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسرمسعودصادق نے کانفرنس کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرصحت پروفیسریاسمین راشدکی آمدپرشکریہ اداکرتے ہیں۔