ڈھاکہ: پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلا دیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مقابلے کیلئے تیاریوں میں مصروف ہے ،قومی کپتان بابراعظم اور شعیب ملک ڈھاکا پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں نے آج بھی ڈھاکا میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا جبکہ ایک دن آرام کے بعد محمد رضوان بھی میدان میں آگئے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز جمعے سے ہو گا۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1460494227033497600?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1460494227033497600%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F8873 ڈھاکا کی میر پور اکیڈمی میں موجود ٹیم پاکستان نے مسلسل دوسرے دن بھی بھرپور ٹریننگ سیشن کیا، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھی ایک دن آرام کے بعد میدان میں آگئے اور بھرپور ٹریننگ کی ۔ کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شعیب ملک بھی ڈھاکا پہنچ گئے ہیں، دونوں ایک روز قرنطینہ اور کووڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد کل اسکواڈ جوائن کریں گے۔