تازہ ترین

بلدیاتی انتخابات:حیدرآباد ڈویژن میں پیپلز پارٹی کو واضح برتری حاصل

بلدیاتی-انتخابات:حیدرآباد-ڈویژن-میں-پیپلز-پارٹی-کو-واضح-برتری-حاصل

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن سمیت دیگر اضلاع میں پولنگ کا وقت ختم ہونےکے بعد مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کی صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل بغیرکسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ پانچ بجے کے بعد صرف پولنگ اسٹیشن میں موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنےکی اجازت دی گئی۔ حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی، حیدرآباد، میں 2551، دادو میں 1436، جامشورو میں 839، ٹنڈوالہیار میں 781، مٹیاری میں 715 اور ٹنڈومحمد خان میں 452 امیدواروں نے مختلف نشستوں پر الیکشن میں حصہ لیا۔ حیدرآباد ڈویژن کے اب تک کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 3101 نشستوں میں سےمجموعی طورپر 781 نشستیں جیت چکی ہے جبکہ آزاد امیدوار 63 نشستیں لینے میں کامیاب ہوئے۔ اس کے علاوہ  غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق حیدرآباد ڈویژن میں پاکستان تحریک انصاف 54،جی ڈی اے11،جماعت اسلامی 11 نشستوں پر کامیاب ہوئے جبکہ  سندھ یونائیٹڈ پارٹی 8 اورجے یوآئی(ف) کے 6 امیدوارمیدان مار چکے ہیں۔. غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل مٹیاری میں پیپلز پارٹی کے 8 ضلع ممبر اور 6چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل بدین میں پیپلزپارٹی کے 20 ضلع ممبر اور 14چیئرمین منتخب ہوئے۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ کونسل دادو میں پیپلزپارٹی کے 15 ضلع ممبر اور 15چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل دادو میں پی ٹی آئی کا ایک ضلع ممبر کامیاب ہوا، ڈسٹرکٹ کونسل جامشورو میں پیپلزپارٹی کے 9 ضلع ممبر اور 12چیئرمین جیت گئے۔ غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل سجاول میں پیپلزپارٹی کے 35 ضلع ممبر اور 31چیئرمین منتخب ہوئے، ڈسٹرکٹ کونسل سجاول،ضلع ممبر اور چیئرمین کی نشست پر 4 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ، ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈوالہ یار میں پیپلزپارٹی کے 15 ضلع ممبر اور 7چیئرمین جیت گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈومحمد خان میں پیپلزپارٹی کے 16 ضلع ممبر اور 16 چیئرمین منتخب ہوئے، ڈسٹرکٹ کونسل ٹھٹہ میں پیپلزپارٹی کے 31 ضلع ممبر اور 30 چیئرمین جیت گئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں