وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب! آپ کی جمہوریت کا مطلب لائسنس ٹو کرپشن ہے، قوم آپ کی لوٹ مار والیجمہوریت نہیں بھولی، جمہوریت کے لبادے میں دو خاندانوں نے موروثی سیاسی آمریت کو پروان چڑھایا، عمران خان سے تکلیف اس لیے ہے کہ اس نے حقیقی عوامی راج قائم کیا۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے این ایف سی کے تحت گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال سندھ کو تقریباً 200 ارب روپے اضافی دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجٹصرف پاکستان کے عوام اور ان کی فلاح کے لئے ہے، عمران خان کے عہد میں لٹیرے بھول جائیں کہ بجٹ سے اپنا بھتہ وصول کرلیں گے یا منی لانڈرنگ اور ہنڈی کے ذریعے کرپشن کے پیسے باہر بھجوا سکیں گے۔