تازہ ترین

بلاول زرداری نے اپنے ابا پھپھو اور چمچوں کو بچانے کے لئے علم بغاوت اٹھایا ہے،حلیم عادل شیخ

بلاول-زرداری-نے-اپنے-ابا-پھپھو-اور-چمچوں-کو-بچانے-کے-لئے-علم-بغاوت-اٹھایا-ہے،حلیم-عادل-شیخ

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ میں پارٹی چیئرمین و وزیر اعظم عمران خان، چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی اور دیگر رہنماوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے سندھ میں پارٹی کی تنظیمی ذمہ داری مجھے سونپی۔ ہمارے کپتان نے سندھ کے لئے مجھے ایک بہترین ٹیم دی ہے جو پیپلز پارٹی کے چھکے چھڑا نے کے لئے تیار ہے۔یہ باتیں انہوں نے پی ٹی آئی سندھ کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد عہدیداران کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر صداقت علی جتوئی، جنرل سیکریٹری محفوظ ارسانی، سیکریٹری اطلاعات جمال صدیقی، نائب صدر پپو خان چاچڑ، سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹریز خاوند بخش جہیجو، میر عنایت حسین رند، سید طاہر شاہ، راجہ خان جاکھرانی، سید ممتاز شاہ اور سیکریٹری فنانس ارسلان مرزا موجود تھے۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ ہم نے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ عنقریب پارٹی کو صوبے، ڈویژن،ضلعی، یونین کونسل اور بلاک کوڈ تک منظم کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کا پیغام لے کر ہم سندھ کے ہر کونے میں جائیں گے۔ پارٹی کے جتنے پرانے کارکنان ہیں جنہوں نے پارٹی کے لئے قربانیاں دیں ہیں انہیں تنظیم میں شامل کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف پورے سندھ میں متبادل جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔سندھ میں ہونے والے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف عوامی نمائندہ جماعت بن کر سامنے آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے بہت بڑے بڑے نام تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے تیار بیٹھے ہیں،کچھ عرصے میں پارٹی میں بڑی شمولیتیں ہوں گی۔ انشا اللہ پاکستان تحریک انصاف کو کراچیسے لے کر لاڑکانہ تک اور تھر پارکر سے لے کر گھوٹکی تک ہر ضلعے میں تنظیم کو مضبوط کریں گے۔پیپلز پارٹی نے اپنے ورکرز اور سندھ کی عوام کو کچھ نہیں دیا۔  پیپلز پارٹی نے سندھ کو صرف غذائی قلت، پانی کی قلت اور ایڈز جیسے تحفے دئیے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے بلاول کے الطاف حسین سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلاول نے اپنے بیان کے ذریعے بغاوت کا اعلان کیا ہے۔کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ الطاف حسین نے ملک کے ساتھ کیا کیا ہے۔ الطاف حسین کو کراچی شہر اور انکے پرانے ساتھیوں نے رد کردیا ہے۔ ہم ایم کیو ایم پاکستان کے وہ کارکنان اور رہنما جنہوں نے الطاف حسین کو رد کیا انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بلاول زرداری نے پی ٹی ایم کے ایجنڈے کو بھی سپورٹ کیا۔ بلاول زرداری ہر اس شخص سے رشتہ بنا لیتے ہیں جو اس ملک کے لئے نقصان دہ ہیں۔ اگر بلاول نے جنگ کرنی ہے تو ایڈز کے خلاف کریں، بغاوت کرنی ہے تو تھر میں اس نظام کے خلاف کریں جس سے بچے مر رہے ہیں، بلاول زرداری گندم چوروں کے خلاف جنگ کریں۔بلاول زرداری ابھی اس مقام پر نہیں پہنچے کہ انہیں لیڈر کہا جائے۔ بلاول کی غداری صرف اس لئے ہے کہ ان کے پاپا اور پھپو کو چھوڑ دیا جائے۔  بلاول زرداری نے باغ جناح میں خالی کرسیوں سے خطاب کیا۔ اس وقت سندھ تبدیلی چاہتا ہے، سندھ کی تبدیلی اب تحریک انصاف اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے پیش نظر ہم ضلعی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹی بنائیں گے جو سرکاری افسران پر نظر رکھیں گے اور شکایات ہمیں پہنچائیں گے۔بلاول زرداری اب سندھ میں تنہا ہیں انکے ساتھ صرف رجیکٹڈ اور انفیکٹڈ لوگ موجود ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر نائب صدر و سابق سینیٹر صداقت علی جتوئی کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنا کامیاب دورہ امریکہ انتہائی سادگی سے طے کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے مریکہ میں جلسے سے مخالفین حواس باختہ ہو چکے ہیں۔عمران خان وہ واحد وزیر اعظم ہیں جنہوں نے عالمی دنیا میں پاکستان کا وقار بلند کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اگر سندھ کے مینڈیٹ کا دعوی کرتی ہے تو وہ بتائیں کہ انہوں نے سندھ کا کیا حشر کیا ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے احتجاج میں مصروف ہے۔ پیپلز پارٹی صرف کرپشن میں نامزد اپنے رہنماوں کے بچانے کے لئے احتجاج کر رہی ہے۔ آج سندھ کے عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں