تازہ ترین

بلال بن ثاقب کا بیان: پاکستان دنیا کیلئے کرپٹو ریگولیشن کا ماڈل بن سکتا ہے

بلال-بن-ثاقب-کا-بیان-پاکستان-دنیا-کیلئے-کرپٹو-ریگولیشن-کا-ماڈل-بن-سکتا-ہے

وزیر اعظم کے مشیر اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے لیے کرپٹو ریگولیشن کا مؤثر ماڈل بن سکتا ہے۔

دبئی میں بائننس بلاک چین ویک کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں  یو اے ای کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے وزیر عمر سلطان العلمہ سمیت ڈیجیٹل اثاثوں اور ابھرتی ٹیکنالوجیز کے عالمی ماہرین نے شرکت کی ۔

عالمی سطح پر منعقد کیے گئے اس  بڑے ڈیجیٹل  ایونٹ میں  پاکستان کی نمائندگی  بلال بن ثاقب نے کی۔

 تقریب سے خطاب میں چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان دنیا کے لیے کرپٹو ریگولیشن کا مؤثر ماڈل بن سکتا ہے، پاکستان جیسے ابھرتے ہوئے ملکوں کے لیے ورچوئل ایسٹس کی ریگولیشن معاشی ترقی کی کنجی ہے۔

تقریب میں موجود ماہرین کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرپٹو ایونٹس میں پاکستان کی موجودگی سفارتی اور ٹیکنالوجی کا سنگ میل ہے، پاکستان کا عالمی کرپٹو گفتگو میں فعال کردار ملکی ٹیک سیکٹرکیلئے مثبت پیش رفت ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بلال بن ثاقب  9  دسمبر کو ابوظبی میں عالمی ایونٹ میں  بھی شریک ہوں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں