تازہ ترین

بریو جم : کراچی کنگز کے مالک کا مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں کے لیے شاندار تحفہ

بریو-جم-:-کراچی-کنگز-کے-مالک-کا-مکسڈ-مارشل-آرٹس-کے-کھلاڑیوں-کے-لیے-شاندار-تحفہ

لاہور: کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے صدر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان اقبال نے مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں کے لیے بنائے جانے والے جم کا افتتاح کردیا۔ مکسڈ مارشل آرٹ کے کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے  لاہور میں پاکستان کے پہلے قائم ہونے والے ’بریو جم‘ کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال، صدر وسیم اکرم اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔پاکستان مکسڈمارشل آرٹ فیڈریشن کے چیئرمین اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ’بریو جم‘ سے ملک میں مکسڈ مارشل آرٹ کے کھیل کو فروغ ملے گا، دوسرا جم جلد کراچی میں کھولا جائے گا۔ کراچی کنگز کے مالک کا کہنا تھا کہ ’میڈیاسےاسپورٹس تک کاسفربہت اچھا رہا، جم مکسڈ مارشل آرٹس کے لیے بنایا گیا ہے‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش کے کہ نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ’مکسڈ مارشل آرٹس جم پی سی بی کے فٹنس معیار کے مطابق بنایاگیا، یہاں تمام سہولیات مہیا کی گئیں ہیں، جو بھی کھلاڑی جم سے ٹریننگ حاصل کر کے فٹنس ٹیسٹ دے گا اُسے کبھی ناکامی کا سامنا نہیں ہوگا‘۔ سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ’سناہے پنجاب میں بارشیں ہورہی ہیں، میں چاہتا ہوں کہ کراچی اور لاہور کی ٹیمیں ایک ساتھ پریکٹس کریں اور دعا ہے کہ لاہور کراچی کے میچ میں بارش نہ ہو‘۔کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مکسڈمارشل آرٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، بریو جم دوسرے جمز کی نسبت انتہائی مختلف ہے، کراچی میں اس کی برانچ کھلنے کے بعد میں خود اس جم میں داخلہ لوں گا۔ https://twitter.com/Salman_ARY/status/1235575460861485056 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کراچی کنگز کے مالک نے خدا کا شکر بجا لاتے ہوئے کہا کہ ’اے آر وائی گروپ کی جانب سے ایک اور وینچر Brave Gym کا افتتاح کردیا گیا، ہم پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے اسی طرح انتھک محنت کرتے رہیں گے اور انشاء اللہ اسی جدوجہد کے ساتھ پاکستان کے کھیلوں کو  فروغ دیتے رہیں گے‘۔ https://twitter.com/KarachiKingsARY/status/1235582618298613762 کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے بریو جم میں مکسڈ مارشل آرٹ کے ہلکے پھلکے داؤ پیچ  لگانے کی بھی کوشش کی، جسے وہاں پر موجودحاضرین نے خوب سراہا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں