تازہ ترین

برکینا فاسو میں ہلچل — غیر ملکی این جی او کے 8 اہلکار جاسوسی کے الزام میں گرفتار

برکینا-فاسو-میں-ہلچل-—-غیر-ملکی-این-جی-او-کے-اہلکار-جاسوسی-کے-الزام-میں-گرفتار

مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں ایک بین الاقوامی این جی او کے آٹھ ملازمین کو جاسوسی اور غداری کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

برکینا فاسو (Burkina Faso) کے وزیرِ داخلہ محمدو سانا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں 4 غیر ملکی اور 4 مقامی افراد شامل ہیں، جن میں ادارے کے کنٹری ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔

حکام کا الزام ہے کہ یہ افراد ملک میں فوجی کارروائیوں، شدت پسندوں کی نقل و حرکت اور حملوں کے بعد ہلاکتوں سے متعلق حساس معلومات اکٹھی کر رہے تھے، جو ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

برکینا فاسو میں فوج نے صدر کا تختہ الٹ کر اقتدارپر قبضہ کر لیا

وزیرِ داخلہ کے مطابق یہ سرگرمیاں برکینا فاسو کے سلامتی سے متعلق قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔

گرفتار شدگان کا تعلق انٹرنیشنل این جی او سیفٹی آرگنائزیشن (INSO) سے ہے، جو نیدرلینڈز میں قائم ایک ادارہ ہے۔ INSO کا کہنا ہے کہ وہ صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیگر قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ معلومات شیئر کرتا ہے تاکہ امدادی کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایران کی اپنے شہری کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں پھانسی

INSO کے نمائندے انتھونی نیل نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ان کی تنظیم نے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی اور وزارتِ داخلہ کے الزامات کو مسترد کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ INSO کا کام صرف معلومات اکٹھی کرنا اور دیگر این جی اوز کو محفوظ منصوبہ بندی میں مدد دینا ہے۔

 

وزیرِ داخلہ نے مزید الزام لگایا کہ INSO نے جولائی کے آخر میں سرکاری حکم کے تحت معطلی کے باوجود اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے نیل نے کہا کہ تنظیم نے کنٹری ڈائریکٹر کی گرفتاری کے بعد حکام سے رابطہ برقرار رکھنے کے لیے ایک ٹیم تعینات کی تھی، اور یہ اقدامات حکام سے مشاورت کے بعد کیے گئے۔

انتھونی نیل نے کہا کہ ہم اب بھی براہِ راست رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ حکام کے تحفظات کو دور کیا جا سکے۔

برکینا فاسو گزشتہ چند سالوں سے شدت پسند حملوں کا شکار ہے، اور وہاں سلامتی کی صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں