غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئےمالیاتی سال کے پیش کردہ بجٹ میں آمدنی کی کم از کم حد کو مزید 3 برس 2031 تک منجمد کردیا گیا ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ کے تحت توانائی بلز میں کمی کےلیے گرین لیویز میں کٹوتی کی جائے گی اور انرجی بلز میں آئندہ برس اپریل سے150 پاؤنڈ تک کی بچت ہوگی۔
مجوزہ بجٹ کے مطابق 2 ملین سے زائد مالیت کے مکانات پر ڈھائی ہزار اور 5 ملین سےزائد کے مکانات پر ساڑھے 7 ہزار پونڈ سالانہ ٹیکس لگے گا، الیکٹرک اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں پر نیا ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔
فیول ڈیوٹی آئندہ برس اگست تک منجمد رہےگی جس کے بعد اس میں مرحلہ واراضافہ ہوگا، چائلڈ بینفیٹ 2 بچوں تک محدود کرنےکی شرط آئندہ برس اپریل سےختم کردی جائےگی۔
اس کے علاوہ 18 ماہ سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی تلاش میں مدد کیلئے معاوضے کے ساتھ کام کی جگہ فراہم کی جائے گی ۔