تازہ ترین

برطانیہ میں موٹاپے کے خلاف بڑا اقدام—ملک شیک اور ڈرنکس پر نیا شوگر ٹیکس نافذ

برطانیہ-میں-موٹاپے-کے-خلاف-بڑا-اقدام—ملک-شیک-اور-ڈرنکس-پر-نیا-شوگر-ٹیکس-نافذ

برطانیہ میں موٹاپے سے نمٹنے کےلیے نئے اقدامات شروع کردیے گئے۔ حکومت نے ملک شیک، پیکڈ ملک اور ڈرنکس پر شوگر ٹیکس لگانےکا اعلان کردیا۔

برطانوی حکومت نے ڈرنکس میں 100 ملی لیٹر  میں چینی کی حد 5 گرام سے کم کرکے ساڑھے 4 گرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چینی کی حد ساڑھے 4 گرام سے زائد ہونے پر  شوگر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

بر طانوی وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ  موٹاپا بچوں کو زندگی کے بہترین آغاز سے محروم کردیتا ہے  اور  انتہائی غریب افراد کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔

وزیرصحت کا کہنا تھاکہ موٹے افراد زندگی بھر صحت کے مسائل سے دوچار  رہتے ہیں اور  ان کے علاج پر  حکومت کے اربوں پاؤنڈ خرچ ہوتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ کیفے اور  بازار میں ملنے والے 'اوپن کپ' ڈرنکس پر ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوگا۔ نئے شوگر ٹیکس کا اطلاق یکم جنوری 2028 سے ہوگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں