رپورٹس کے مطابق 9 برطانوی جامعات نے پاکستان اور بنگلا دیش کے طلبہ کے لیے داخلوں کا عمل معطل کردیا۔
یونیورسٹی آف چیسٹر ، یونیورسٹی آف وولورہیمپٹن، یونیورسٹی آف ایسٹ لندن، یونیورسٹی آف سنڈر لینڈ، کوونٹری یونیورسٹی سمیت دیگر نے پاکستانی اور بنگلادیشی طلبہ کے لیے داخلے کا عمل روک دیا۔
دونوں ملکوں کے طلبہ کی جانب سے سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش بڑھنے کو اس اقدام کی وجہ قرار دیا گیا۔
دیگر جامعات نے بھی دونوں ملکوں کے طلبہ کے داخلوں کے طریقہ کار میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا۔
برطانیہ کی بارڈر سکیورٹی کی وزیر اینجلا ایگل نے کہا ہے کہ ویزا سسٹم کو برطانیہ میں قیام کے لیے بیک ڈور کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
گزشتہ ماہ یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ گزشتہ سال پاکستان اسائلم کی درخواستیں دینے والے ممالک میں سر فہرست رہا۔