تازہ ترین

بالرینا سے بلین ڈالر کی دنیا تک — سب سے کم عمر سیلف میڈ ارب پتی کی حیران کن کہانی

بالرینا-سے-بلین-ڈالر-کی-دنیا-تک-—-سب-سے-کم-عمر-سیلف-میڈ-ارب-پتی-کی-حیران-کن-کہانی

لوآنا لارا دنیا کی سب سے کم عمر سیلف میڈ ارب پتی خاتون بن گئیں۔

لوآنا نے صرف 6 برس میں اربوں ڈالر کا اسٹارٹ اپ بنایا، بالرینا ڈانسنگ سے بلین ڈالر دنیا تک،  پیشہ ورانہ ڈانسر سےMIT تک کی لوآنا کی غیر معمولی جدوجہد اور کامیابی کا سفر جس نے انہیں ارب پتی بنادیا۔

فوربز میگزین کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی سابق پیشہ ور بالرینا ڈانسر لوآنا لوپز لارا، جنہوں نے سخت Ballet تربیت کے بعد MIT سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کی۔

انہوں نے صرف 6 برس میں اپنے شریک بانی طارق منصور کے ساتھ مل کر Kalshi نامی ایسا prediction market اسٹارٹ اپ بنایا جس کی مالیت اب 11 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

لوآنا کو اس نے صرف 29 برس کی عمر میں دنیا کی سب سے کم عمر خود ساختہ ارب پتی خاتون بنا دیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں