بارش کے باعث زلمی اور یونائیٹڈ کا میچ منسوخ

شائع شدہ تاریخ 01 اپریل, 2026
بارش-کے-باعث-زلمی-اور-یونائیٹڈ-کا-میچ-منسوخ

 پی ایس ایل 11 میں منگل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں  پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا۔

تاہم مسلسل بارش اور آندھی کے سبب پہلے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا بعد ازاں میچ منسوخ کر دیا گیا۔

لاہور میں آندھی اور تیز بارش کے سبب میدان میں پانی بھر گیا تھا۔ کٹ آف ٹائم کے بعد امپائرز نے میچ کے خاتمے کا اعلان کردیا۔