تازہ ترین

بادمی باغ لاری اڈا کی تعمیر و مرمت، ورکنگ پیپر تیار، 3 کروڑ کا تخمینہ

بادمی-باغ-لاری-اڈا-کی-تعمیر-و-مرمت،-ورکنگ-پیپر-تیار،-3-کروڑ-کا-تخمینہ

کمپوٹرائزڈ چیک پوائنٹس بنیں گے ،سڑک تعمیر ہوگی،50کیمرے ،60پنکھے ،10واٹر کولر،200بینچ ،400پودے لگائے جائینگے لاہور: بادمی باغ لاری اڈا کی تزئین و آرائش بین الاقوامی سطح پر کروانے کیلئے ورکنگ پیپراور نقشہ تیار کر لیا گیا،ابتدائی مرحلہ میں 3 کروڑ 60 لاکھ کی لاگت کا تخمینہ لگایاگیا ہے ،ورکنگ پیپر کے مطابق لاری اڈا کی عمارت کا بیرونی حصہ تبدیل کیا جائیگا،داخلی و خارجی راستوں پر کمپیوٹرائزڈ چیکنگ پوائنٹس بنائے جائینگے ، تزئین و آرائش میں فائبرشیڈز کا استعمال کیا جائے گا،50سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر مانیٹرنگ کنٹرول روم کو فعال کیا جائے گا،مسافروں کیلئے 60 پنکھے ،10 واٹر کولر اور 200 بینچ لگائے جائیں گے ،نئی سڑک تعمیر ہوگی اور ٹف ٹائلز لگائی جائیں گی،بیرونی انتظار گاہوں میں 400 پودے اور کیاریاں لگائی جائیں گی،کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم کی منظوری کے بعد پنجاب میونسپل سروسز کے تحت ٹینڈرز جاری کئے جائیں گے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں