اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس میں بجلی کے بڑے صارفین سے 76 ارب روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق بڑے صارفین پر ایک روپیہ فی یونٹ سرچارج عائد ہوگا، سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے 10 ارب سے زائد کے بجلی بل معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزارت دفاع کے لیے 45 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی منظور کی گئی ہے، پیراسٹامول پلین 500 ایم جی کی فی گولی قیمت بڑھا کر2روپے 67 پیسے کردی گئی ہے، پیراسٹامول ایکسٹرا کی قیمت 3 روپے 32 پیسے کردی گئی ہے۔ اجلاس میں پاورہولڈنگ لمیٹڈ کے قرضے اور سود کی ادائیگی کی سمری بھی منظور کی گئی ہے۔