تازہ ترین

این سی او سی نے قومی حکمت عملی کے تحت کورونا وبا سے تحفظ کے لیے کاوشیں کیں ، آرمی چیف

این-سی-او-سی-نے-قومی-حکمت-عملی-کے-تحت-کورونا-وبا-سے-تحفظ-کے-لیے-کاوشیں-کیں-،-آرمی-چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے این سی او سی نے قومی حکمت عملی کے تحت کورونا وبا سے تحفظ کے لیے کاوشیں کیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے 500 دن مکمل ہونے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این سی او سی کے کام، کارکردگی اور خدمات کی تعریف کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ این سی او سی کورونا وباء کے خلاف پاکستان کے موثر ردعمل کے لیے ناگزیر ہے۔ ادارے نے قومی حکمت عملی کے تحت کورونا وباء سے تحفظ کے لیے کاوشیں کیں اور بہترین ردعمل سے قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1424327823716663299 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 500 دن کی تکمیل پر این سی او سی ٹیم کی انتھک محنت اور خدمت کو قابل قدر قرار دیا اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں