کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر سیوریج لائن دھماکا ہوا ہے اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیس دھماکے سے گھر کو کافی نقصان پہنچا ہے لیکن کسی جانی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی۔ https://www.instagram.com/p/Co4HzaFIMTG/?utm_source=ig_embed&ig_rid=170c94d3-609b-4111-bcaa-cc812787e3e0 دھماکے کی خبر سامنے آتے ہیں ایمن خان اور منیب بٹ کے مداحوں میں تشویش کی لہر پھیل گئی اور وہ سوشل میڈیا پر دونوں کی خیریت کیلئے دعائیں کررہے تھے۔ ایمن اور منیب شوبز انڈسٹری کا اہم حصہ ہیں اور دونوں متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ دونوں کی پہلی ملاقات ایک ٹیلی فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی اور نومبر 2018 میں وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ان کی ایک بچی بھی ہے جس کا نام امل منیب رکھا گیا ہے۔