تازہ ترین

ایلون مسک نے ٹوئٹر کا ’سی ای او‘ ایک کتے کو بنادیا

ایلون-مسک-نے-ٹوئٹر-کا-’سی-ای-او‘-ایک-کتے-کو-بنادیا

  واشنگٹن: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک بننے کے بعد سے مسلسل تنازعات کے شکار ایلون مسک نے اپنے نئے اقدام سے صارفین کو چکرا کر رکھ دیا۔ https://twitter.com/elonmusk/status/1625695877326340102?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1625696076127936512%7Ctwgr%5E41eeac3e1c2acf1c8b7cf73f0be3d9c815329a71%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2442160%2F10 دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے دوسرے نمبر پر براجمان ایلون مسک جو نامور امریکی کمپنیوں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی ہیں اور حال ہی میں ٹوئٹر کو خرید کر اس کے چیف بن گئے ہیں نے ٹوئٹر کے سی ای او کا اعلان کردیا۔ ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں ایک کتے کی تصویر شیئر کی جس کی شرٹ کے ایک کالر پر ٹوئٹر اور دوسری پر سی ای او لکھا ہے اور وہ کتا ایک لگژری آفس کی پالیسی ساز کرسی پر بیٹھا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ اس کے پاس زیادہ بڑے نمبرز ہیں۔ https://twitter.com/elonmusk/status/1625696554467344384?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1625696554467344384%7Ctwgr%5E41eeac3e1c2acf1c8b7cf73f0be3d9c815329a71%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2442160%2F10 اس کے علاوہ اپنی ایک اور ٹوئٹ میں ایلون مسک نے ایک کتے کی تصویر شیئر کی جس نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور اس پر سی ای او لکھا ہوا ہے۔ انھوں نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ٹوئٹر کے نئے سی ای او حیرت انگیز ہیں۔ اپنی اس ٹوئٹ کے تسلسل میں ایلون مسک نے مزید لکھا کہ یہ سی ای او پچھلوں سے بہتر ہے۔ غالباً یہ طنز ایلون مسک نے ٹوئٹر کے بھارتی نژاد سابق سی ای او  پراگ اگروال پر کیا ہے۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر کی سربراہی سنبھالتے ہی پراگ اگروال سمیت 4 اعلیٰ عیدہداروں کو برطرف کردیا تھا۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر کی سربراہی سنبھالتے ہی جہاں انتظامیہ تبدیل کی وہیں پالیسی میں کئی ایسی تبدیلیاں کیں جن سے صارفین خوش نہیں۔ یہاں تک کہ ایک بار ایلون مسک نے صارفین سے رائے بھی لی کہ کیا مجھے ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دینی چاہیے جس پر 58 فیصد نے ہاں میں جواب دیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں