فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لانچ کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے آمدن بڑھانے اور معیشت کو ڈیجٹلائز کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایک اور اچھی خبر، ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لانچ کردیا، جس سے ریونیو بڑھانے اور معیشت ڈیجیٹلائز کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے جعلی کاموں سے نجات میں مدد ملے گی، یہ تمام اقدامات مؤثر اور شفاف گورننس کیلئے ہیں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1443935122680532994?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1443935122680532994%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Fpakistan%2F2021%2F10%2F2396319%2F قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کو پہلی سہ ماہی میں محصولات کی مد میں ایک ہزار 395 ارب روپے کی وصولی پر مبارکباد دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں ایف بی آر کے ریونیو میں 38 فیصد اضافہ ہوا جس پر وہ قوم کو مبارکباد دیتے ہیں۔ حکومت نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں بھی 15 اکتوبر تک توسیع کردی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔