تازہ ترین

ایف بی آر نے ای میلز بھیجنے کی تردید کر دی

ایف-بی-آر-نے-ای-میلز-بھیجنے-کی-تردید-کر-دی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس ڈیفالٹرز کی فہرست سے متعلق ای میلز بھیجنے کی تردید کر دی۔ فیڈرل بور ڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گزاروں کو انکم ٹیکس ڈیفالٹرز کی فہرست سے متعلق ای میلز بھیجنے کی تردید کر دی۔ ایف بی آر کے مطابق جعلی ای میلز [email protected] ای میل ایڈریس سے بھیجی جا رہی ہیں اور ان جعلی ای میلز میں ٹیکس گزاروں کو ہدایات جاری کی جا رہی ہیں کہ وہ انکم ٹیکس ڈیفالٹرز کی فہرست کی تفصیلات کا معائنہ کر لیں۔ ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو متنبہ کیا ہے کہ یہ جعلی ای میلز وائرس زدہ ہیں اور ان جعلی وائرس زدہ ای میلز کے ذریعے ٹیکس گزاروں سے اہم معلومات لینے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسی جعلی ای میلز کو مکمل طور پر نظر انداز کردیں اور فورا متعلقہ حکام کو اس کے بارے میں آگاہ کریں۔ ایف بی آر نے اپنی ویب سائٹ www.fbr.gov.pk کے ذریعے ٹیکس گزاروں کو ایسی جعلی ای میلز سے نمٹنے کے لیے راہ نمائی بھی فراہم کر دی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں