تازہ ترین

ایف بی آر نے کراچی ، لاہور اور اسلام آبادسمیت بڑےشہروں میں پراپرٹی ریٹس میں اضافہ کردیا

ایف-بی-آر-نے-کراچی-،-لاہور-اور-اسلام-آبادسمیت-بڑےشہروں-میں-پراپرٹی-ریٹس-میں-اضافہ-کردیا

‏ ‏اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےکراچی ،لاہوراوراسلام آباد سمیت بڑےشہروں میں پراپرٹی  کی قیمتوں  میں اضافہ کر دیا ہے ۔  تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ملک کے بڑے شہروں کیلئے جائیداد کی قیمتوں کانوٹیفکیشن جار ی کردیا ۔ ایف بی آر نوٹی فکیشن کے متن کے مطابق ‏پراپرٹیز کی قیمتوں میں اوسط 10 سے 15 فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ ‏بعض شہروں میں پراپرٹیز کی قیمت میں100 فیصد تک کا اضافہ بھی کیا گیا۔  ‏ایف بی آر نے پراپرٹی کی ویلیوایشن میں 19 نئے شہر شامل کئے ہیں ‏،  نئی ویلیویشن میں پنجاب کے 13،سندھ کے3 نئے شہر شامل ہیں ۔ ‏خیبرپختونخواکے 2، بلوچستان کا ایک نیا شہر شامل  کی اگیا ہے ۔  ایف بی آرکے مطابق ‏جائیداد کی قیمتیں مارکیٹ ویلیو کی تقریبا 95 فیصد تک پہنچ گئیں،  لاہور،ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پراپرٹیز کی قیمتیں جاری کردی گئیں ۔ اسی طرح ‏ڈی آئی خان، سکھر، سیالکوٹ، سکھر، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد ، ‏راولپنڈی، رحیم یار خان، کوئٹہ، پشاور، نارووال، ننکانہ، میرپورخاص کی جائیداد کی قیمتیں  بھی جاری کی گئیں ۔  گھوٹکی، مردان، مانسہرہ، منڈی بہاوَالدین، گوجرانوالہ ، لسبیلہ ،‏گجرات، لاڑکانہ، خوشاب، قصور، گوادر، جہلم،‏جھنگ، اسلام آباد، حیدرآباد، حافظ آباد، ڈی جی خان، ملتان کی پراپرٹیز کی قیمتیں جاری کر دی گئیں ۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں