اکثر میچز کے دوران بہت سے دلچسپ مناظر بھی دیکھنے میں آتے ہیں جسے دیکھ کر شائقین کرکٹ بہت محظوظ ہوتے ہیں اور مسکرائے بغیر نہیں رہ سکتے۔ ایک ایسا ہی منظر شاہین آفریدی کے اوور میں بھی نظر آیا۔
ویڈیو پلیئر
میچ کا آغاز پہلے اوور میں سری لنکا کے اوپنر کوشل مینڈس کی پہلی وکٹ گرنے سے ہوا جو فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی بال پر بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی دوسری وکٹ بھی زیادہ دیر ٹھہر نہ سکی اور پتھم نسانکا جنہوں نے شاہین شاہ آفریدی کے دوسرے اوور میں ان کو چھکا تو مارا تھا لیکن اگلی ہی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔
میچ میں پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسین طلعت اور حارث رؤف نے 2، 2 اور ابرار احمد نے 1 وکٹ حاصل کی۔
ایشیا کپ ٹی20 ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے جس کے بعد اس کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات کافی حد تک موجود ہیں۔