دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے ”رنگ آف فائر“ میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں عمان کے خلاف جس کو نسبتا آسان حریف تصور کیا جارہا ہے پاکستان اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔
پاکستان کے حوصلے بلند ہیں خاص کر حالیہ سہ ملکی سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم پراعتماد دکھائی دے رہی ہے، عمان پہلی بار ایشیا کپ کھیل رہا ہے۔
عمان کیخلاف پاکستان کے میچ کو بھارت کے خلاف اتوار کے بڑے مقابلے سے قبل وارم اپ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ 2025 کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ابوظی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ہانگ کانگ کی جانب سے دیا جانے والا 144 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 17.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔
اوپنر پرویز حسین 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تنزید حسین 4 رنز بناسکے۔کپتان لٹن داس نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، توحید ہردوئے 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ہانگ کانگ کی جانب سے ایوش شکلا اور عتیق اقبال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔