تازہ ترین

ایشز سیریز ،پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن امپائر ز کے 7غلط فیصلے

ایشز-سیریز-،پہلے-ٹیسٹ-کے-پہلے-دن-امپائر-ز-کے-7غلط-فیصلے

ڈیوڈ وارنر کاٹ بی ہائنڈپر بچ کرغلط ایل بی ڈبلیوہوئے ،سمتھ نے ریویولیکرجان بچائی برمنگھم پہلے ایشز ٹیسٹ کے پہلے روز امپائرز کے 7فیصلے غلط ثابت ہوگئے ،برمنگھم میں کھیلے جانیوالےآسٹریلیا اورانگلینڈ کے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے علیم ڈار اور ویسٹ انڈیز کے جوئیل ولسن امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پہلی غلطی پہلے روز کے کھیل کے دوسرے اوورمیں ہی ہوگئی جب ڈیوڈوارنر کے لیگ پر جاتی گیند کو کھیلنے پر کاٹ بائے ہینڈ کی اپیل ہوئی ،انگلش کپتان جوروٹ نے اس پر ریویو تو نہ لیاتاہم ری پلے میں الٹرایج پر صاف پتاچل رہاتھاکہ گیند بلے کے کنارے کو چھو کر وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں گئی۔اس کے 2اووربعد سٹورٹ براڈ کی گیند پر ڈیوڈوارنر کوایل بی ڈبلیو آﺅٹ دیاگیا ،اس بار بھی ریویو نہیں لیاگیا تاہم ری پلے میں پتاچلا کہ گیند لیگ سٹمپ سے باہر جارہی تھی۔ عثمان خواجہ کو بھی کاٹ بائے ہینڈ آﺅٹ نہیں دیا گیا تاہم ریویو لینے پر انہیں میدان بدرہوناپڑا۔سٹیو سمتھ نے بھی سٹورٹ براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو دئیے جانے پر ریویو لے کراپنی جان خلاصی کرائی۔کرس ووکس کی گیند پر میتھیوویڈ کو ایل بی ڈبلیو بھی ریویو لینے پر دیاگیا۔سٹورٹ براڈ کی گیند پر جیمز پیٹنسن کا ایل بی ڈبلیو آﺅٹ بھی ریویو پرواپس ہوا۔دن کا ساتواں غلط فیصلہ پیٹرسڈل کو ایل بی ڈبلیو دیناتھاجسے ری پلے نے ناٹ آﺅٹ ثابت کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں