تازہ ترین

ایس پی انویسٹی گیشن کیوں نہیں بلا رہا تاکہ میں کرایہ نامہ سے ثابت کروں کہ وہ عثمان ملک کا گھر نہیں تھا: حسان نیازی

ایس-پی-انویسٹی-گیشن-کیوں-نہیں-بلا-رہا-تاکہ-میں-کرایہ-نامہ-سے-ثابت-کروں-کہ-وہ-عثمان-ملک-کا-گھر-نہیں-تھا:-حسان-نیازی

ہمیں وزیرہوابازی نے چارٹرڈ طیارے سے دبئی نہیں بھجوا دیا، عظمیٰ خان بکی نہیں یہیں موجود ہے: اداکارہ کے وکیل نے ویڈیو پیغام جاری کر کے دبئی جانے کی خبروں کی تردید کردی لاہور ایس پی انویسٹی گیشن کیوں نہیں بلا رہا تاکہ میں کرایہ نامہ سے ثابت کروں کہ وہ عثمان ملک کا گھر نہیں تھا۔ اداکاراہ عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہون نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت دبئی میں ہیں، ہمیں وزیرہوابازی نے چارٹرڈ طیارے سے دبئی بھجوا دیا ہے جبکہ ملک ریاض وہیں لاہور میں پھنس گئے ہیں۔حسان نیازی نے عظمیٰ خان کے دبئی چلے جانے کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ دبئی نہیں گئیں اور نہ بکی ہیں کیونکہ وہ آپکے جیسی نہیں ہیں۔ انہوں نے بتاہا کہ میں اس وقت بتا نہیں سکتا کہ کہاں ہوں کہیں ایسا نہ ہو کہ مجھے اٹھا لیا جائے۔ https://www.youtube.com/watch?v=KXtPY8SwM1E اس سے قبل وکیل حسان نیازی کا کہناتھا کہ پولیس اب ان کا موقف نہیں سن رہی۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس مکمل طور پر فروخت ہو گئی ہے، انہوں نے میرا جواب دینا چھوڑ دیا ہے۔ تفتیشی افسر غائب ہو گیا ہے، ان کا مقصد 545 اور 506B کو ختم کرنا ہے، انہوں نے قبل از وقت گرفتاری بھی نہیں کی اور نہ ہی ملزمان کے گھر چھاپا مارا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی حسان نیازی کی جانب سے مختلف ٹویٹر پیغامات میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ پولیس ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی، پولیس کی درج کردہ ایف آئی آر کے بارے میں بھی ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کمزور ایف آئی آر درج کی ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز بھی پنجاب پولیس کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے حسان نیازی نے کہا تھا کہ اس وقت تک ملک ریاض کی بیٹی کو گرفتار کر لینا چاہیئے تھا۔ پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے پولیس سے التجا بھی کی تھی کہ میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ ان خواتین کو گرفتار کریں، میرا یقین کریں ہم سب مل کر کسی بھی ظلم کے ساتھ لڑ سکتے ہیں۔ بعد ازاں شام کے وقت لاہور پریس کلب میں عظمیٰ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ان کا عثمان ملک کے ساتھ 2 سال سے تعلق تھا۔ لیکن انہوں نے اپنے اوپر ہونے والے ظلم پر انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں