میرا سسر کیسا کرپٹ ہے کہ اسکے داماد کے پاس توپورے پاکستان میں ایک گھر بھی نہیں ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر کی گفتگو اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جون 2019ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں قسم خدا کی باوضو کھڑا ہوں۔ کیپٹن (ر) صفدر جا مزید کہنا تھا کہ میں اکثر دوستوں سے کہتا ہوں کہ اگر میرا سسر نواز شریف کرپٹ ہوتا تو مجھے ایک کنال کا گھر تو بنا کے دیتا۔ میرا سسر کیسا کرپٹ ہے کہ اسکے داماد کے پاس توپورے پاکستان میں ایک گھر بھی نہیں ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔ اتوار کے روز یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ 1971میں بھی سیاسی قیادت کوجیلوں میں ڈالا گیاتھا،مریم نوازسندھ کا دورہ کریں گی یہ بھی انکاہی گھر ہے، گائوں گائوں جا کر نواز شریف کا پیغام پہنچائیں گی، مریم نوازنے اپنی چوڑیاں توڑکرہتھکڑی پہننے کافیصلہ کیا ہے، ان کی طریقہ سیاست پر مطمئن ہوں، نوازحکومت نے گردشی قرضے ختم کیے،لوڈشیڈنگ ختم کی، نوازشریف 70سال کے ہوکرجیل میں اپنابیانیہ دے رہے ہیں، اہلیہ کوبسترمرگ پرچھوڑکرواپس آئے، این اراومشرف دورمیں نہیں لیاتواب کیالیں گے،جب نواز شریف نے اقتدار سنبھالا تو ملک میں دھماکے ہو رہے تھےلوڈشیڈنگ سے عوام بلبلا رہے تھے ،معیشت کا برا حال تھا لیکن ان تمام چیلنجز کے باوجود نواز شریف سرخرو ہوئے اور پاکستانی کو قوم ان سے چھٹکارا دلوایا،آج ملک میں حالات دوبارہ خراب ہو رہے ہیں، نواز شریف نے کراچی کو خون پسینہ دے کر ٹھیک کیا،اس وقت ملک نازک دور سے گزررہا ہے ہماری معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے یہ بجٹ عوامی نہیں ہے اسکا فیصلہ اسمبلی میں بھی ہوگاسڑکوں پربھی،ہمیں عوامی بجٹ چاہیے عوام دشمن بجٹ نہیں، 70 سال میں پاکستان اتناکمزورنہیں ہواہے جتنا آج ہے، نظریہ بھی وہی چلے گا جو نواز شریف چاہیں گے، بیانیہ بھی وہی چلے گاجونواز شریف چاہیں گے ، ہم نے ڈالرکو104 پر چھوڑا تھا جو آ بلندیوں کو چھو رہا ہے، ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوگئی ہے ،آج آٹا مہنگا ہوگیا ہے،دالیں،چینی ،آئل ، گھی سمیت سب چیزیں مہنگی ہو گئیں ،تاجر ازخو قیمتیں بڑھا رہے ہیں ،حکومت کا کسی پر کوئی کنٹرول نہیں ہے