اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص (عمران خان) قصہ پارینہ بن چکا، اسے نہیں پتہ کہ باہر کی دنیا بدل چکی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں موجود شخص روز ایک ٹویٹ داغ دیتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ اس کے ٹوئیٹ سے جیل سے باہر ہلچل مچ جائے گی مگر ایسا نہیں ہوگا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت سے جنگ جیتی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک دفاعی معاہدہ ہوچکا ہے کہ کسی ایک ملک پر حملہ دونوں ملکوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت وہ بھی تھا کہ ایک وزیر اعظم کو الٹی سیدھی حرکتوں پر جہاز سے اتار دیا جاتا تھا، اور آج ایک وقت یہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے کو سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے پر لڑاکا طیاروں کی سلامی دی جاتی ہے۔