وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن یوم سوگ منائے یا یوم احتجاج منائے عوام 25 جولائی کو یوم احتساب منائے گی ،عوام بلاوجہ بھٹو کی کسی بات پرکان دھرنے کو تیار نہیں ہے،لوگ اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ بھٹو کا یہ درد عوام کا نہیں ذاتی درد ہے ،بلاوجہ بھٹو سندھ کے بھوکے بچوں پر توجہ دیں لاڑکانہ کے ایڈز پر توجہ دیں ، ذاتی درد اور سیاسی درد رکھنے والوں کو عوام مسترد کرچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے انصاف ہائوس میں تحریک انصاف کی خواتین رہنماں اورکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ میں عمران خان کی کارکن بن کر انصاف ہاوس پہنچی ہوں،خواتین کو حقوق دینا عمران خان کے کا منشورکا حصہ ہے، تمام خواتین عمران خان کے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گی۔ ڈاکٹرفردوس عاش اعوان نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب امریکی دورے پر تحریک انصاف نے یوم تشکر منانے کا اعلا ن کیا ہے،انصاف ہاوس میں خواتین سے ملاقات کا مقصد پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرنا تھا تحریک انصاف کی خواتین بھی انصاف ہاوس میں یوم تشکر منائیں گی انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی خواتین ایک سپاہی کی مانند وزیر اعظم کا پیغام گھر گھر میں پہنچاتی ہیں قائد اعظم کے ساتھ فاطمہ جناح نے بھی ملک کی آذادی کی کاوشوں میں ساتھ دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پچیس جولائی کو عوام نیجنہیں الیکشن میں مسترد کردیا تھا وہ یوم سوگ منائیں گے لیکن عوام یوم احتساب منائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ بلاوجہ بھٹو کی کسی بھی بات پر کان دھرنے کے روادار نہیں ہیں ،ذاتی درد اور سیاسی درد رکھنے والوں کو عوام مسترد کرچکی ہے ،بلاوجہ بھٹو کو سندھ کے حالات پر خاص الخاص توجہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیمرا آزاد ہے،پیمرا کا اختیار ہے کہ وہ ملزمان کا انٹرویو دکھائے یا نہ دکھائے، پیمرا کا کوڈ آف کنڈیکٹ ہے کہ ملزمان کا انٹرویو نشر نہ کیا جائے، پی بی اے ہمارے میڈیا ورکرز کے چیلنجز کا تدارک کرے گی جن کے دلوں پر ذاتی مفاد کی سنسر شپ ہے کہ اس کا تدارک نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ ہرپاکستانی بچہ ایک لاکھ باون ہزار کا مقروض ہے جب قوم اور ملک کی بقا کے لئے لڑتے ہیں تو تلخ فیصلے کرنے پڑتے ہیں ،کسی کی خواہشات کے تابع پاکستان نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا اسامہ بن لادن کے متعلق جواب قومی سلامتی کے مخالف نہیں تھا،ہم دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لڑیں گے۔