تازہ ترین

اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کیخلاف کراچی میں متاثر کن پاور شو

اپوزیشن-جماعتوں-کا-حکومت-کیخلاف-کراچی-میں-متاثر-کن-پاور-شو

اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کیخلافکراچی میں متاثر کن پاور شو، پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی ف اور دیگر جماعتوں مل کر باغجناح میں ہزاروں افراد اکٹھے کرنے میں کامیاب رہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے بھرپور قوت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔  پیپلز پارٹی کی صوبائی حکمراں جماعت نے ن لیگ، جے یو آئی ف، اے این پی اور دیگر جماعتوں کیساتھ مل کر اور صوبائی حکومت کے وسائل کے استعمال کے ذریعے باغ جناح میں ہزاروں افراد جمع کیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں شریک لوگوں کا جوش و خروش قابل دید تھا۔ جلسہ کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز نماز مغرب کے بعد ہوا۔ باغ جناح کے وسیع و عریض میدان میں تیار کیا گیا پنڈال ہزاروں افراد سے بھر گیا۔ جلسے میں سب سے زیادہ جے یو آئی ف کے کے کارکنان نے شرکت کی۔ جبکہ خواتین کی بھی خاطر خواہ تعداد نے جلسے میں شرکت کی۔بتایا گیا ہے کہ جلسے کیلئے پنڈال میں 45 ہزار کے قریب کرسیاں لگائی گئی تھیں۔ جلسہ گاہ میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور بلاول بھٹو کے قدآور پینا فلیکس لگائے گئے تھے اور مختلف مقامات پر نصب چھوٹی اسکیرینز پرجلسہ کی کارروائی دکھائی گئی۔  جلسہ گاہ میں آویزاں بینرز پر احتساب کے نام پر سیاسی انتقام نامنظور، نیب گردی نامنظور، سلیکٹیڈ وزیراعظم معاشی دہشت گردی نامنظور، خوش آمدید بلاول بھٹو اور دیگر نعرے تحریرتھے۔جلسہ گاہ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ پہلا حصہ اسٹیج ،دوسرا خواتین انکلوژر اور تیسرے حصے میں مرد اور نوجوان کارکنان کی نشستیں مختص کی گئیں۔ جلسہ کے اطراف علاقوں کو بھی پیپلز پارٹی اوردیگراپوزیشن جماعتوں کے پرچموں اور بینرز سے سجایا گیا۔  جلسہ گاہ میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات پرتین ہزار سے زائد پولیساہلکارتعینات کئے گئے تھے۔جلسہ گاہ کے اطراف رینجرکے علاوہ 100 سے زائد پولیس اہلکار خواتین بھی تعینات تھیں۔ جبکہ مرکزی اسٹیج کی سکیورٹی ایس ایس یوکمانڈوز اور پیپلزپارٹی کے جیالوں کے سپرد تھی۔ جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے 6 انٹری گیٹ بنائے گئے، جہاں واک تھرو گیٹ نصب تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں