بھارت کی واحد سپر ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ برس اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی۔ثانیہ مرزا کی زندگی پر بائیوگرافی فلم بنائے جانے کی باتیں 2018 سے ہو رہی ہیں اور تاحال ان کی فلم کی پہلی جھلک سامنے نہیں آ سکی۔ گزشتہ برس فروری میں ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی تھی کہ ان کے اور فلم ساز رونی اسکرووالا کے درمیان فلم بنائے جانے کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا۔ٹینس اسٹار کے مطابق اگرچہ معاہدہ طے پا چکا ہے تاہم فلم بنائے جانے کی باتیں تاحال ابتدائی مراحل میں ہیں اور اب ایک سال بعد پھر ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ تاحال فلم بنائے جانے کے معاملات ابتدائی مراحل میں ہیں۔