تازہ ترین

آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ

آصف-علی-زرداری-کا-مولانا-فضل-الرحمان-سے-رابطہ

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مشترکہ فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری سے کہا کہ پی ڈی ایم کے مشترکہ فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کے مطابق قائد حزب اختلاف کی نشست ن لیگ کی ہے اور امید ہے پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے مشترکہ فیصلوں کا احترام کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کا حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے تمام معاملات مل کر حل کرنے پر اتفاق کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں