تازہ ترین

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ایسے ٹولز جو آپ کی زندگی آسان بنادیں

آرٹیفیشل-انٹیلیجنس-کے-ایسے-ٹولز-جو-آپ-کی-زندگی-آسان-بنادیں

مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی نے دنیا بھر میں لوگوں کیلئے بے شمار آسانیاں پیدا کردی ہیں جس سے آپ نہ صرف اپنا قیمتی وقت بچاسکتے ہیں بلکہ اپنے کام کو زیادہ بہتر اور موثر انداز میں انجام دے سکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو مصنوعی ذہانت کے کچھ ایسے ٹولز کے بارے میں بتائیں گے جن کو استعمال کرکے آپ یقینی طور پر اچھے نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔ جی ایف پی - جی اے این (GFP-GAN – Photo Restoration Tool) یہ ایک مفت ٹول ہے جو سیکنڈوں میں پرانی تصاویر کو فوری طور پر ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ پرانی اور دھندلی تصاویر کو سیکنڈوں میں نیا بنادیتا ہے۔ نوٹیون. اے آئی (Notion.ai ) یہ ایک اعلیٰ معیار کا کاپی رائٹنگ ٹول ہے جو کسی بھی طرح کا انگریزی کانٹینٹ لکھنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔ آپ کو بس ایپ کو بتانے کی ضرورت ہے کہ آپ کیا لکھنا چاہتے ہیں جیسے کہ بلاگ پوسٹ، سوشل میڈیا پوسٹ، پریس ریلیز یا کچھ اور یہاں تک کہ یہ آپ کو کسی بھی موضوع پر نظمیں بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ کاپی. اے آئی (Copy.ai ) یہ ٹول بھی آپ کی ہر قسم کی کاپی رائٹنگ کی ضروریات جیسے کہ پروڈکٹ کی تفصیل، سوشل میڈیا کیپشن، بلاگز اور لیٹرز وغیرہ لکھنے میں مدد کرتا ہے، یہ ایک آسان کانٹینٹ تحریر کرتا ہے جو پڑھنے میں نہایت ہی آسان ہوتا ہے۔ اس مفت ٹول کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو اکاؤنٹ سائن اپ کرنا پڑے گا جس کے بعد آپ جس موضوع پر جو لکھنا چاہتے ہیں اسکی تھوڑی سی وضاحت کریں اور اے آئی ٹول آپ کی مرضی کے عین مطابق مواد تحریر کرکے کچھ ہی سیکنڈز میں پیش کردے گا۔ لومین 5 (Lumen5 ) یہ ایک مفت آن لائن ویڈیو بنانے والا پلیٹ فارم ہے جس میں مختلف ٹولز ہیں جو آپ کو آسانی سے ویڈیوز بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے استعمال کرنے کے لیے حیرت انگیز ٹیمپلیٹس اور مختلف فارمیٹس ہیں۔ AI ٹول آپ کی امپورٹڈ ٹرانسکرپٹ کا استعمال کرتے ہوئے امیجز کو شامل کر کے ایک مکمل ویڈیو تیار کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ٹول آپ کو اپنی ویڈیو میں شامل کرنے کے لیے تصاویر اور ویڈیو کلپس کی ایک خصوصی رینج بھی پیش کرتا ہے۔ لالال.اے آئی (Lalal.ai ) لالال ایک مفت آن لائن AI ٹول ہے جو آواز اور موسیقی کو الگ کرتا ہے، اس ٹول کی مدد سے آپ ڈرم، باس، پیانو، انسٹرومینٹل، اور ایکوسٹک گٹار کی آواز کو ہٹا سکتے ہیں اور اصل کوالٹی کو نقصان پہنچائے بغیر ٹریکس کو بناسکتے ہیں۔ ڈیپ بیٹ (Deep Beat) ڈیپ بیٹ ایک AI ریپ سونگ رائٹر ہے جو صارفین کو گانا بنانے اور انہیں دھن میں ڈھالنے میں مدد کرتا ہے۔ آپ بس اتنا کریں کہ شروع کی ایک لائن لکھیں یا کچھ کلیدی الفاظ دیں پھر generate پر کلک کریں تو آپ کے سامنے تیار شدہ ریپ سونگ آجائے گا۔ ڈیپ نوسٹلگیا (Deep Nostalgia) یہ ایک حیرت انگیز مفت AI ٹول ہے جو تصاویر میں چہروں کو متحرک کرتا ہے، اس کی مدد سے آپ اپنی پرانی فیملی فوٹوز میں لوگوں کو سر ہلاتے، پلک جھپکتے اور مسکراتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں