علا مہ اقبا ل اوپن یو نیو رسٹی کے مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے سمسٹر خزاں 2018ء میں پیش کئے گئے میٹرک ،ْ ایف اے ،ْ بی اے ،ْ ڈیڑھ سالہ بی ایڈ کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی اے پروگرامز کے فائنل امتحانات29۔ جولائی سے شروع ہوں گے ،ْ یونیورسٹی نے سعودی عرب،ْ کویت ،ْ قطر ،ْ متحدہ عرب امارات ،ْ عمان اور بحرین میں امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیںیہ اعلان کنٹرولر امتحانات ،ْ سہیل نذیر رانا نے کیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں مقیم یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018ء میں ان پروگراموں میں داخل تمام طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپ ارسال کردئیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkاور [email protected]پر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔کنٹرولر امتحانات نے مزید کہا کہ ان ممالک میں مقیم پاکستانی امتحانات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ،ْ ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ ،ْ کمرہ نمبر LG-08،ْ آئی سی ٹی بلڈنگ ،ْ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹر H-8،ْ اسلام آباد سے رابطہ کرسکتے ہیں یا ان کے فون نمبر +92-51-9057165 یا +92-51-9250175پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔