برازیل : انوکھا دنگل ، سیاسی تنازع حل کرنے کیلئے 2 برازیلی سیاستدان باکسربن گئے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں حکومت سے لے کر دیگر تمام سیاسی معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاتا ہے لیکن برازیل میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں یاسی تنازع حل کرنے کیلئے 2 برازیلی سیاستدان باکسنگ رنگ تک پہنچ گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے شہربوربا میں واٹرپارک کو ختم کرنے یا قائم رکھنے کے حوالے سے تنازع کھڑا ہو گیا، جس کے حل کیلئے بوربا کے مئیر اور ان کے مخالف سابق کونسلر باکسنگر گئے۔اس فائٹ کو دیکھنے کیلئے لوگوں نے 100 ڈالر کا ٹکٹ خریدا، دونوں کے درمیان فائٹ مقامی اسکول کے جمنازیم میں ہوئی ۔اس مقابلے میں 39سال کے مئیر نے اپنے حریف سینئرسیاستدان و سابق کونسلر کوہرا دیا۔ خیال رہے کہ سینئر سیاست دان و سابق کونسلرنے بوربا کے مئیرکوواٹرپارک کے معاملے پرتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے باکسنگ کا چیلنج دیا تھا۔