تازہ ترین

انصاف فراہم کرنا صرف عدلیہ نہیں، دیگر اداروں کی بھی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس

انصاف-فراہم-کرنا-صرف-عدلیہ-نہیں،-دیگر-اداروں-کی-بھی-ذمہ-داری-ہے،-چیف-جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے انصاف فراہم کرنا صرف عدلیہ کی نہیں بلکہ دیگر اداروں کی بھی ذمہ داری ہے۔ چیف جسٹس کی زیرصدارت عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا پولیس، پراسیکیوشن، جیل انتظامیہ اور دیگر ادارے بھی نظام انصاف کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کی فراہمی کا مطلب صرف عدالتوں سے فیصلے ہونا نہیں، نظام انصاف کے تمام اداروں کو باہمی اشتراک سے کام کرنا ہوگا۔ عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے اتفاق کیا کہ پولیس اور پراسیکیوٹرز کی تربیت کے فقدان سے نظام انصاف متاثر ہورہا ہے، کمیٹی نے تفتیشی نظام میں بہتری کیلئے پولیس میں انویسٹی گیشن کیڈر بنانے کی ضرورت پر زور بھی دیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں