تازہ ترین

انسداد ڈینگی مہم ،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی زیرصدارت اجلاس

انسداد-ڈینگی-مہم-،ڈپٹی-کمشنر-ٹوبہ-کی-زیرصدارت-اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈپٹی کمشنرآمنہ منیر نے انسداد ڈینگی بارے اقدامات پر عملدرآمد کاجائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام متعلقہ محکمے حالیہ برساتی موسم میں ڈینگی کی مکمل روک تھام کیلئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے انجام دیں ، ڈینگی کی افزائش کا سو فیصدخاتمہ ہونا چاہیے اس سلسلہ میں اینٹی ڈینگی ٹیمیں مزید متحرک رہیں ،انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی روزانہ کی کارروائی کو ویب پورٹل پر اپ لوڈ کریں جبکہ اینڈ رائیڈ موبائل فونز کو فنکشنل رکھا جائے ، شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کا احساس برقرار رکھنے کیلئے تشہیر کے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں، اجلاس کے دوران مختلف محکموں کے افسروں نے انسداد ڈینگی کے سلسلے میں سرویلنس سرگرمیوں سے آگاہ کیا،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل تنویر مرتضیٰ بھی موجود تھے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں