انسانوں کی طرح کنگفو کرنے والے جدید روبوٹ نے سب کو حیران کر دیا
شائع شدہ تاریخ 17 فروری, 2026
اب چین کی ایک کمپنی نے ایسے انسان نما روبوٹ تیار کیے ہیں جو مارشل آرٹس کے بھی ماہر ہیں۔
جی ہاں واقعی کمپنی کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں یہ روبوٹ کنگفو کی مشق کر رہے ہیں اور مکمل ہم آہنگی اور درستگی کے ساتھ کنگفو کی مشق کر رہے ہیں۔
یہ روبوٹ چین کے معروف شاؤلین ٹیمپ میں کنگفو کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آئے۔
کمپنی کے مطابق آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس یہ روبوٹس روایتی مارشل آرٹس میں مہارت رکھتے ہیں۔
ان کو ایگی بوٹ نامی کمپنی نے تیار کیا ہے اور یہ توازن اور رفتار میں کافی حد تک انسانوں جیسے ہیں۔
ان کی ویڈیو فروری کے اولین عشرے میں سامنے آئی اور اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔