انجینئر محمد علی مرزا اپنے انداز خطابت کی وجہ سے کچھ حلقوں میں بڑی تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں اور خود کو علمی اور کتابی ہی بتاتے ہیں کیونکہ جب وہ بات کرتے ہیں تو ساتھ میں حوالہ اور ثبوت بھی بتاتے ہیں مگر انہی کے یوٹیوب چینل کے ایک کلپ میں انجینئر محمد علی مرزا دعویٰ کرتے ہیں کہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کے بعد جس کا نام سب سے زیادہ بار آیا ہے وہ شیطان ہے۔ https://youtu.be/a-FnHL8IyTY انہوں نے اپنے اس دعوے کو مضبوط کرنے کیلئے یہ بھی کہا کہ قرآن پاک میں جتنے بھی پیغمبر علیہ السلام کے نام آئے ہیں اگر ان سب کو اکٹھا کر لیا جائے تو بھی شیطان کا نام تعداد کے لحاظ میں ان سے زیادہ بار آیا ہے ہے اور ایسی حالت میں ہم شیطان کا نام قرآن مجید سے نکال تو نہیں سکتے۔ https://www.facebook.com/1626174876/videos/10220635955081911/ انجینئر محمد علی مرزا کے اس دعوے کو جھوٹ ثابت کیا سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے جس میں ایک شخص نے کہا کہ محمد علی مرزا کا یہ دعویٰ جھوٹا ہے اور بالکل بے بنیاد ہے کیونکہ قرآن پاک میں شیطان کا نام 63 آیات میں70 بار آیا ہے جبکہ محمد علی مرزا کے دعوے کو دیکھتے ہوئے اگر تحقیق کی جائے تو صرف موسیٰ علیہ السلام کا نام 131 آیات میں 136 بار آیا ہے۔اس ویڈیو میں نظر آنے والے شخص نے ثبوت کے طور پر تنزیل ڈاٹ نیٹ نامی ایک اسلامی ویب سائٹ پر سرچ کر کے ثبوت بھی پیش کر دیا جس سے انجینئر محمد علی مرزا کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا۔