لاہور: سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ اگر عام انتخابات کروا کے معیشت کو استحکام نہ دیا گیا تو بہت دیر ہوجائے گی۔ اپنے ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے توانائی کے شعبے اور ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے ان کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دعا کررہے ہیں بارش ہوجائے، ڈیمز بھر جائیں اور قدرتی طور پر لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے، روزانہ 6 وزراء آتے ہیں، پریس کانفرنسز کرتے ہیں اور 6 جھوٹ بولتے ہیں۔ حماد اظہر نے کہا کہ الیکشن کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں، ایک اقلیتی پارٹی کا وزیر اعظم بنا ہوا ہے، جس طریقے سے وزیر اعظم بنا، جو سندھ ہاؤس میں ہوتا رہا وہ سب کے سامنے ہے، عام انتخابات کروا کے معیشت کو استحکام نہ دیا گیا تو بہت دیر ہوجائے گی۔