چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا بینچ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل ہے۔
از خود نوٹس کی سماعت کی وجہ سے لارجر بینچ میں شامل تمام ججز کے صبح ساڑھے 11 بجے کے بعد تمام بینچز منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو کراچی رجسٹری میں بھی اہم مقدمات کی سماعت کرنا تھی لیکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھی کراچی رجسٹری میں تمام مقدمات کی سماعتیں منسوخ کر دی ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی (ف) نے لارجر بینچ میں شامل 2 جج صاحبان جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی پر اعتراض کردیا ہے، اس حوالے سے ایک متفرق درخواست بھی دائر کی جاچکی ہے۔