تازہ ترین

امن معاہدے کے اعلان کے باوجود غزہ میں جھڑپیں، اسرائیلی فوجی ہلاک

امن-معاہدے-کے-اعلان-کے-باوجود-غزہ-میں-جھڑپیں،-اسرائیلی-فوجی-ہلاک

اسرائیلی کابینہ سے امن معاہدے کی منظوری کے باوجود غزہ میں قابض صیہونی فوج اور مزاحمتی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور تازہ ترین جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے 26 سالہ مائیکل مورڈیچے نچمانی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سارجنٹ فرسٹ کلاس کو شمالی غزہ میں سنائپر سے نشانہ بنایا گیا۔

آئی ڈی ایم کے مطابق مائیکل مورڈیچے نچمانی کمبیٹ انجینئرنگ کارپس کے 614 بٹالین سے تعلق رکھتا تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کے غزہ کی مغربی پٹی میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورس کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 914 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر دستخط ہو چکے ہیں جبکہ باقاعدہ جنگ بندی معاہدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مصر آمد کے موقع پر ہوگا۔

معاہدے کے تحت حماس اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی جبکہ اسرائیلی قید میں موجود تمام بچوں اور خواتین کو رہا کیا جائے گا، اسرائیلی فورسز غزہ سے باہر نکل جائیں گی، رفح کراسنگ سے آمد اور خروج کا راستہ کھولا جائے گا اور غزہ میں جنگ مستقل طور پر ختم ہو گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں