ابتدائی اطلاعات کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع بلند و بالا عمارت پر ہیلی کاپٹر جا گرا، تاہم اب تک عمارت میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی محمد علی منگل 11 جون 2019 00:06 نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جون 2019ء) امریکی شہر نیویارک میں ہیلی کاپٹر بلند و بالا عمارت سے ٹکرا گیا، شہر میں ایمرجنسی نافذ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع بلند و بالا عمارت پر ہیلی کاپٹر جا گرا، تاہم اب تک عمارت میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ امریکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں پیش آئے واقعے نے 9/11 واقعے کی یاد تازہ کر دی ہے۔ #FDNY confirms a helicopter has crash-landed onto the roof of 787 7th Ave in Manhattan. The fire has been extinguished, and members continue to operate in response to fuel leaking from the helicopter. There is currently one fatality reported.44811:48 PM - Jun 10, 2019Twitter Ads info and privacy441 people are talking about thisبتایا گیا ہے کہ امریکہ کے سب سے بڑے شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں واقع ایک بلند و بالا عمارت سے ہیلی کاپٹر جا ٹکرایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے کو حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر عمارت پر کریش کر گیا۔ کریشن لینڈنگ کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی اور پائلٹہلاک ہوگیا۔ تاہم عمارت میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ جبکہ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی ٹوئٹ کے ذریعے امدادی کاروائیاں کرنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے: Donald J. Trump✔@realDonaldTrump I have been briefed on the helicopter crash in New York City. Phenomenal job by our GREAT First Responders who are currently on the scene. THANK YOU for all you do 24/7/365! The Trump Administration stands ready should you need anything at all.77.9K11:52 PM - Jun 10, 2019Twitter Ads info and privacy22.6K people are talking about this