تازہ ترین

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی پاکستان پہنچ گئے

امریکی-سینٹرل-کمانڈ-کے-کمانڈر-جنرل-کینتھ-میکنزی-پاکستان-پہنچ-گئے

اسلام آباد: امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی پاکستان پہنچ گئے، جنرل کینتھ امریکا کے 17 رکنی دفاعی وفدکے ہمراہ اسلام آبادپہنچے ہیں، امریکی دفاعی وفد پاکستان میں عسکری و سیاسی شخصیات سے ملاقات کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق افغان امن عمل کیلئے سہہ فریقی مذاکرات کا ہفتے کے روز سے اسلام آباد میں آغاز ہو گا۔ ان مذاکرات میں شرکت کیلئے امریکا کا خصوصی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی اپنے17 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں۔ جنرل کینتھ امریکا کے 17 رکنی دفاعی وفدکے ہمراہ جمعہ کی شب کو نور خان ائیربیس پہنچے۔ دورے کے دوران امریکی دفاعی وفد پاکستان میں عسکری و سیاسی شخصیات سے خصوصی ملاقات کرے گا۔ جبکہ کل ہفتے کے روز چین اور افغانستان کا خصوصی وفد بھی پاکستان پہنچ رہا ہے۔ افغان امن عمل کیلئے سہ فریقیمذاکرات کے دوران بڑی پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں