تازہ ترین

امریکی ایوانِ نمایندگان کی رکن الہان عمر پرغیرملکی ایجنٹ ہونے کا الزام

امریکی-ایوانِ-نمایندگان-کی-رکن-الہان-عمر-پرغیرملکی-ایجنٹ-ہونے-کا-الزام

امریکی ایوان نمائندگان کی مسلمان رکن الہان عمر پر غیرملکی ایجنٹ ہونے اورایران کو حساس معلومات فراہم کرنے کے علاوہ بیرون ملک سے رقوم وصول کرنے کے الزامات عائد کردئیے گئے واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی مسلمان رکن الہان عمر پر غیرملکی ایجنٹ ہونے اورایران کو حساس معلومات فراہم کرنے کے علاوہ بیرون ملک سے رقوم وصول کرنے کے الزامات عائد کردئیے گئے ۔کویتی نژاد کینیڈین تاجر ایلن بندر نے فلوریڈا کی عدالت کو ٹورنٹو سے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرایاکہ الہان عمر کے قطر سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک کے شاہی خاندانوں سے گہرے رابطے ہیں ۔انہوں نے الہان کی امیر قطرکے سکیورٹی سیکرٹری محمد بن احمد بن عبداللہ المسند اور 2دوسرے قطری عہدیداروں سے ملاقاتوں کا بھی دعویٰ کیا ہے ۔ واضح رہے کینیڈین تاجر نے یہ بیان 23 اکتوبر کوریکارڈ کرایا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں