امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سرد ہواؤں، بارشوں اور برف باری سے پنسلوینیا، اِلی نوائے، مشی گن اور الاسکا سمیت کئی ریاستیں متاثر ہوگئیں۔
ان ریاستوں میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، کئی کئی انچ برف پڑنے سے شہری گھروں میں محصور ہیں۔
نیویارک میں کئی مقامات پر 3.5 انچ برف پڑ چکی ہے، ہوائی اڈے پر کھڑے طیارے برف سے ڈھک گئے، خراب موسم کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہے۔
برف کے باعث پھسلن سے ریاست انڈیانا کی شاہراہ پر 40 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے بعد حکام نے عوام کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
امریکی محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور برف باری کی پیشگوئی کردی۔
دوسری جانب برطانیہ میں بھی آئندہ ہفتے شدید برف باری کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
9 اور 10 دسمبر کو انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری تک گرنے اور برف باری کا امکان ہے۔