تازہ ترین

الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف درخواست، سپریم کورٹ نے وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا کو کل کیلئے نوٹسز جاری کر دئیے

الیکشن-ملتوی-کرنے-کیخلاف-درخواست،-سپریم-کورٹ-نے-وفاق،-پنجاب-اور-خیبر-پختونخوا-کو-کل-کیلئے-نوٹسز-جاری-کر-دئیے

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن، فاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت کو نوٹسز جاری کردیئے اور سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس شیڈول تبدیل کرنے کا اختیار ہے، ماضی میں بھی الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ میں توسیع کی، کیا انتخابات میں توسیع ہو تو نگران حکومت کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ میں توسیع کی، 1988 میں انتخابات کی تاریخ کو بڑھایا گیا، بے نظیر بھٹو کی شہادت پر انتخابات کی تاریخ میں توسیع ہوئی، بے نظیر بھٹو کی شہادت پر انتخابی تاریخ کو کسی نے چیلنج نہیں کیا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا صدر مملکت نے جو تاریخ دی وہ 90 روز کی معیاد کے اندر تھی؟ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ہائیکورٹ کیوں نہیں گئے؟

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے پر عمل کرکے تین تاریخیں تجویز کیں، صدر مملکت کی تاریخ کے بعد الیکشن کمیشن نے شیڈول کا اعلان کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں