تازہ ترین

اغوا ہونے والا 3دن کا نومولود بازیاب، اغوا کار میاں بیوی گرفتار

اغوا-ہونے-والا-3دن-کا-نومولود-بازیاب،-اغوا-کار-میاں-بیوی-گرفتار

پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3دن کا اغوا ہونے والا نومولود بازیاب کرا لیا اور اغوا کار میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی : تھانہ آراے بازار پولیس نے چند یوم قبل سرکاری ہسپتال کی پارکنگ سے اغوا ہونے والا 3دن کا نومولود بازیاب کرا لیا جس کا سیدالورا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ کے مطابق طیبہ نے بچے کو ڈاکٹر سے چیک کرانے کے بہانے اغوا کر لیا تھا۔ سی پی او کے واقعہ کا نوٹس لینے اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت پر تھانہ آر اے بازار پولیس کی ٹیم نے جدید سائنسی طریقہ سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کرلیا اور بچہ بازیاب کرا لیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں