تازہ ترین

اعجاز احمد کو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

اعجاز-احمد-کو-قومی-انڈر-19-کرکٹ-ٹیم-کا-ہیڈ-کوچ-مقرر-کردیا-گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹراعجاز احمد کو 3 سال کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے نئی تقرری کا اعلان آج کیا گیاہے۔ سابق کرکٹر اعجاز احمد 2008 سے کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ اعجاز احمد قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہنے کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔اعجاز احمد اس سے قبل بھی قومی اے اور  انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ اعجاز احمد قومی اے اور انڈر 16 کرکٹ ٹیموں کے ساتھ بھی کام کریں گے۔اعجاز احمد اے سی سی انڈر 19 ایشیاکپ کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ایونٹ 5 سے 14 ستمبر تک کولمبو میں جاری رہے گا۔ اعجاز احمد کی پہلی اسائنمنٹ آئندہ ماہ کینیا میں شیڈول 8 ملکی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی اے کرکٹ ٹیم کے ساتھ ذمہ دارینبھانا ہوگی۔ پاکستان جونیئر کرکٹ ٹیموں کی رواں سال دیگر مقابلوں میں بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی اکتوبر میں میزبانی اورنومبر میں اے  سی سی  ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپکے لیے بنگلہ دیش روانگی شامل ہے۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو آئندہ سال آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ جانا ہے۔  اعجاز احمد کا انتخاب وسیم خان اور مدثر نذر پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی نے کیا ہے۔کمیٹی نے عہدے کے لیے خواہشمند کئی سابق کرکٹرز کے انٹرویوز کے بعد اعجاز احمد کا نام فائنل کیا۔ :اعجاز احمد اس موقع پر اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اہم ذمہ داریاں سونپے جانے پر ان کا مشکورہوں۔ جونیئر کرکٹ کسی بھی کرکٹ کھیلنے والے ملککے لیے ریڑھ کی ہڈی سمجھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سطح پر موجود کرکٹرز کوسنیئر ٹیم میں جگہ بنانے کے ساتھ ساتھ عظیم کھلاڑیوں کے نقش قدم پر چلنے کے لیے بھی تیار کیا جاتا ہے۔ اعجاز احمد نے کہاکہ میں اس نئی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے پرجوش ہوں اور اپنے تجربے کی  بنیاد پر قومی کرکٹ کی بہتری میں کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔ :مدثر نذر اس موقع پر ڈائریکٹر اکیڈمیز پی سی بی مدثر نذر کا کہنا ہے کہ اعجاز احمد ایک قابل کوچ ہیں۔ ویژن اور اسٹریٹجی کے حامل اعجاز احمد ایک محنتی کوچ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اعجاز احمد کھیل پر گرفت اور کھلاڑی کی پہچان  کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ مدثر نذر نے کہاکہ مجھے اعجاز احمد کی قابلیت پر شک نہیں ، وہ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے لیے بہترین کوچ ثابت ہوں گے۔ پی سی بی اعجاز احمد کے تجربے کی روشنی میں قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کا موقع دے گا۔ :اعجاز احمد کے بارے میں 1986 سے 2001 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی  60  ٹیسٹ میچوں میں 3315 رنز بنائے250 ایک روزہ میچوں میں 6564 رنز بنائے1983 سے 2007 تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی169 فرسٹ کلاس میچز میں 9889 رنز بنائےکوالیفائیڈ لیول 2 کوچ2010 میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ایشیاکپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ رہے2010 میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت ذمہ داریاں بھی نبھائیں2011 میں سری لنکا اور زمباوے کے خلاف سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ رہے 2009 میں بنگلہ دیش، زمباوے، سری لنکا اور کینیا کے خلاف قومی اے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہے2010میں آئی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے  ہیڈ کوچ رہے

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں