تازہ ترین

اصولی طورپر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوگئی ،میرحاصل بزنجو

اصولی-طورپر-اپوزیشن-تحریک-عدم-اعتماد-میں-کامیاب-ہوگئی-،میرحاصل-بزنجو

سینیٹ میں اپوزیشن کے چیئرمینسینیٹ کیلئے متفقہ نامزد امیدوار میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ اصولی طور پر اپوزیشن تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوگئی ہے،ہمارے کل کے اجلاس میں55 سینٹر زاور سوموار کو 60 سینیٹرز سے زائد ہوں گے،فوری سینیٹ کا اجلاس بلایا جائے، کوئی تاخیری حربہ آئین پاکستانکی خلاف ورزی ہوگی۔انہوں نے آج سینیٹ میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہسینیٹ میں پارلیمانی لیڈرز کے کہنے پر یہ میڈیا ٹاک کررہے ہیں۔ اپوزیشن کی نمائندگی شیری رحمان اورجاوید عباسی کررہے ہیں۔ حاصل بزنجو نے کہا کہ چار دن بعد کہا کہ اس میں یہ یہ غلطیاں تھیں، ان کی غلطیوں کی تصیح کی گئی۔ پھر چیئرمین کی طرف سے لیٹر آیا۔ ہم نے اس خط کا جواب دیا۔آج صبح ہم نے وہ خط تیار کیا جو ہم پہلے ہی سیکرٹری سینیٹ کو بھیج چکے ہیں۔ ہم اپنا کیس میڈیااور عوام کو بھی بتانا چاہتے ہیں۔کل ہماری میٹنگ ہوئی، جس میں تمام اپوزیشن رہنماء اور سینیٹر شریک ہوئے۔ کل ہماری تعداد 55 سینیٹرز کی تھی، کچھ لوگ راستے میں تھے۔ سوموار کو پھر اجلاس ہوگا۔ جس میں انشاء اللہ ہماری تعداد 60 سے زیادہ ہوگی۔ اگراس میں تاخیر کی جاتی ہے یا اس میں کوئی حربہ استعمال کیا گیا تو یہ پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ہم سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں سینیٹ کا فوری اجلاس بلایا جائے۔تاکہ اکثریت کا پتا چل سکے۔  حاصل بزنجو نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرکے سینیٹرز کو ڈرااور دباؤ ڈال رہے ہیں۔ حکومت کچھ بھی کرلے اپوزیشن کسی بھی صورت جھکے گی نہ ہی پیچھے ہٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا معاملہ کسی علاقے کا مسئلہ نہیں ہے، یہ معاملہ اپوزیشن اور حکومت کا ہے، یہ قبائلیوں سے متعلق معاملہ یا ایجنڈا نہیں ہے۔ لیکن حکومت یقینا حیلے بہانے کی کوشش کررہی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں